تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے متحرک کارکن اشفاق احمد کو پیپلز یوتھ ضلع چکوال کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔ دوست و احباب کی جانب سے مبارکباد دی پیغامات تفصیلات کے مطابق پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویثرن کے صدر راجہ عنایت الرحمان نے سینئیر نائب صدر راولپنڈی ڈویثرن ملک ناصر حطار سابق ضلعی صدر چکوال مظہر بھٹی تحصیل صدر کلر کہار ملک ظفر منارہ و دیگر کارکنوں کی موجودگی میں نوٹیفیکیشن اشفاق احمد کے حوالے کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ عنایت الرحمان، ملک ناصر حطار ،مظہر بھٹی نے کہا کہ اشفاق احمد ایک طویل عرصہ سے پارٹی سے منسلک ہیں اس سے پہلے بھی بطور تحصیل صدر تلہ گنگ انھوں نے پیپلز یوتھ کو منظم کیا اور اب پورے ضلع میں پیپلز یوتھ کی تنظیم سازی کے لیے ضلعی صدر یوتھ سے مل کر کام کریں گے۔
پیپلز یوتھ کا ضلعی جنرل سیکر ٹری نامزد ہونے پر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید علی حسنین نقوی ،سیکر ٹر ی اطلا عا ت پر یس کلب تلہ گنگ ارشد کو ٹگلہ ، صداقت علی چوہان ،محمد ذیشان،اکرم نور ،محمد حنیف سعودی عرب ،تلہ گنگ کی سماجی شخصیت ملک لیاقت ،ملک محمد طاہر ،ملک اویس خان ،صفی اللہ خان ،محمد عمران ، ملک توصیف عزیز،طارق شبیر ملک ،سید اختر عباس شاہ نقوی ،سابق نائب ناظم ڈاکٹر سرفراز ملک ،ملک غلام حسنین ،ملک کاشف رضا اگرال ،ملک عاطف اگرال،پیپلز پارٹی کے رہنمائوں محمد رمضان ،محمد جمال آف بلال آباد ، ملک امیر حسین نمبردار آ ف چوکھنڈی ،ملک کبیر عباس جھاٹلہ،صداقت اعوان ریحان آف اکوال ،ملک مختیار اعوان اکوال و دیگر دوستوں نے اشفاق احمد دلی مبارک باد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ وہ پیپلز یوتھ کو ضلع کی ہر یونین کونسل سطح پر منظم و متحرک کریں گے اور قائدعوام ذولفقار علی بھٹو کا ویژ ن نو جوانوں تک پہنچائیں گے۔