کوٹلہ : صبور تا بھدر روڈ کی ناقص تعمیر کی شکایت ناقص کام کرنے پر ٹھیکیدار کو روک دیا گیا

کوٹلہ ارب علی خان (پریس ریلیز) صبور تا بھدر روڈ کی ناقص تعمیر کی شکایت، ایس ڈی او پراونشل ہائی وے، اوور سیز پراونشل ہائی اور کنسلٹنٹ پراونشل ہائی وے صبور تا بھدر روڈ کی ڈٰیرہ چوہدری عبدالمالک طلبی ناقص کام کرنے پر ٹھیکیدار کو روک دیا گیا۔

ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے صبور تا بھدر روڈ کی عوامی شکایات کے حوالے سے ایس ڈی او پراونشل ہائی سمیت اوور سیز پراونشل ہائی وے کو ڈیری چوہدری عبدالمالک طلب کیا اور سڑک کی تعمیر کے حوالے سے عوامی شکایات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں اور اسے کسی طور بھی ضائع نہیں کیا جائیگا حلقہ پی پی 115 میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی چوہدری شبیر احمد نے اس موقع ہدایت کی کہ علاقہ کے معززین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس کی سربراہی میں کام کیا جائے معززین کی کمیٹی کی تشکیل تک محکمہ کو کام سے روک دیا گیا۔

Chaudhry Shabbir Ahmed Meeting

Chaudhry Shabbir Ahmed Meeting