عمران خان ججز کی تعریف اور تنقید دونوں کرتے ہیں، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے ججز کی تعریف کرتے ہیں پھر تنقید، عمران خان خود کو صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف سمجھتے ہیں، پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس الزامات کا کوئی ثبوت نہیں، ایک شخص سترہ ماہ سے صرف الزامات لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف الزام لگانا جانتے ہیں، عمران خان نے جن ججز کی تعریف کی، اب ان پر اعتماد نہیں ہے، پرویز رشید نے مزید کہا کہ عمران خان خود کو صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف سمجھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اختیار ہوتا تو پہلے روز ہی تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کر لیتا۔