امریکی صدر باراک اوباما چین پہنچ گئے

Barack Obama

Barack Obama

بیجنگ (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما ایشیائی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں چین پہنچ گئے، اوباما کہتے ہیں عراق میں داعش کے خلاف امریکی پالیسی ناکامی کا شکار نہیں ہوئی۔ دو ہزار نو کے بعد امریکی صدر کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے۔

اوباما اپنے دورے میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ بیجنگ میں جاری ایپک اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی امریکی صدر کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔چین کے بعد اوباما میانمار اور آسٹریلیا کا دورہ بھی کریں گے۔ دوسری طرف ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف امریکی کارروائی کا نیا مرحلہ شروع ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکا کی پالیسی ناکام نہیں ہوئی۔ داعش کے خلاف اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر موثر کارروائی کی جائے گی۔