عمران خان نے فورسز کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی، عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستانی فورسز کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی۔

وزیراعظم نواز شریف سے درخواست ہے کہ وہ عمران خان کا اتفاق اسپتال سے مفت علاج کرائیں، فیصل آباد میں گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے عمران خان کے اراکین اسمبلی مراعات لے رہے ہیں، دھرنوں والوں نے قسم کھائی ہے کہ پاکستان کو ترقی نہیں کرنے دینی، ان کو ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس بڑھ رہا ہے،جبکہ پی ٹی آئی کو اس کی فکر نہیں، عمران خان سب پر الزام لگاتے ہیں،مگر خورشید قصوری، فوزیہ قصوری اور جہانگیر ترین خود ڈیفالٹر ہیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان کے جلسے میں پاکستانی فورسز کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی۔