جسٹس تصدق جیلانی نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی

Justice Tasaduq Jeelani

Justice Tasaduq Jeelani

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن نے جسٹس تصدق جیلانی کو چیف الیکشن کمشنر بنانے پر اتفاق کیا تھا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان تصدق حسین جیلانی کے نام پرعدم اعتماد کا اظہار کر چکے تھے مگر حکومت اور اپوزیشن لیڈر نے عمران خان کے اعتراضات رد کر دئیےت ھے۔