وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) گیپکو ملکی ترقی کے اقدامات میں پیش پیش ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی مسائل پر قابو پانے کیلئے گیپکو افسران شب وروز کوشاں ہیں بہترین مینجمنٹ کی بدولت بہت جلد نمایاں کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار گیپکو افسران نے پی ایم یو کے توسیعی بلاک کے افتتاحی لمحات میں کیا۔
گیپکو ہیڈ کوارٹر میںپی ایم یو ڈائریکٹوریٹ کے توسیعی بلاک کا افتتاح سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں نے کیا۔
اس موقعہ پر چیف ایگزیکٹو ظہور احمد چوہان، ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈ من حشمت علی کاظمی، چیف انجینئرز با سط زماں، شوکت علی گِل، غلام محمد، عبدالستار ضیائ، ایڈیشنل ڈی جیز سید اعجاز احمد، محمد صدیق ملک، سی بی اے کے ریجنل چیئرمین محمد اقبال ڈار، ریجنل جنرل سیکرٹری ولی الرحمن خاں، رانا محمد جہانگیر، سی بی اے عہدیدران سمیت گیپکو کے دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔