ریلیف سرگرمیوں سے غیرملکی سازشیں دم توڑ رہی ہیں :حافظ سعید

Prof Hafiz Mohammad Saeed

Prof Hafiz Mohammad Saeed

لاہور (جیوڈیسک)امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ نے تھرپارکر سندھ و بلوچستان میں کروڑوں روپے سے کنوؤں کی کھدوائی اور ریلیف کے دیگرکئی منصوبہ جات شروع کئے ہیں۔ ایمرجنسی و ریلیف کے کام کو وسعت دینے کیلئے مزید 40 ایمبولینس گاڑیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ دو سال میں تحصیل و ٹاؤن کی سطح پر ایمبولینس سروس اور ڈسپنسریوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔

تھرپارکر میں 650 کنوؤں کی تعمیر مکمل کر لی جبکہ 1100 کنوؤں کی تعمیر کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعۃالدعوۃ کے رفاہی و فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چوبرجی چوک میں نئی منگوائی گئی 40 ایمبولینس گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہاکہ لوگ جماعۃالدعوۃ کا کردار دیکھ کر ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہماری مدد کر رہے ہیں۔ ہماری ساری فنڈنگ ملک کے اندر سے ہے۔ ریلیف سرگرمیاں سرانجام دینے سے غیر ملکی سازشیں دم توڑ رہی ہیں۔ خدمت خلق کا میدان بھی بیرونی قوتوں کیلئے کھلا نہیں چھوڑیں گے۔