جعلی چیک کے دو مقدمات میں ملزم کی سزا میں کمی

Fake Check

Fake Check

لاہور (جیوڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا نے جعلی چیک دینے کے دو مقدمات میں ملوث چوہدری عبدالرؤف کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے ملنے والی سزا کم کرکے ایک سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانہ فی کیس کردی۔

قبل ازیں ملزم کو فی کیس دو سال قید اور 45،45 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزم کے خلاف ولید قمر بٹ نے مقدمات درج کرا رکھے تھے۔