کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ میں تعلیم و صحت کے ضمن میں بننے والے اداروں سے متعلقہ شعبوں میں بہتری آئے گی اور یہ کسی بھی طور پر وفاقی اداروں سے متصادم نہیں ہونگے۔
وہ نجی شعبے کی جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان کے ایک گروپ سے گورنر ہائوس میں بات چیت کررہے تھے۔ ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید، ایڈوائزر ٹو گورنر برائے ہائر ایجوکیشن وجاہت علی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ گورنر نے واضح کیا کہ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام سے جامعات کو سہولتیں پہنچیں گی اور ان کے معاملات فوری حل ہوسکیں گے۔