لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں حساس اداروں نے واہگہ کے قریب گھر پر چھاپا مارا ہے جس کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کہ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں سے ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نے خودکش حملہ کرنے والے کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تھی۔
حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم اس کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور واہگہ کے قریبی گاؤں میں اسی گھر میں رہا اور منصوبہ بندی کی، حراست میں لیے گئے چاروں افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔