جھڈو، آفر آرڈرز نہ ملنے کے خلاف این ٹی ایس پاس امیدواروں کا احتجاج

Protest

Protest

جھڈو (جیوڈیسک) جھڈو کے این ٹی ایس پاس امیدواروں کا آفر آرڈرز نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، جھڈو تعلقہ کے این ٹی ایس پاس امیدواروں نے فدا حسین کی قیادت میں جھڈو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

اس موقع پر فدا حسین نے کہا کہ ہم نے 2سال پہلے این ٹی ایس کے امتحان پاس کیے تھے اور اب جھڈو کے 100 سے زائد نوجوان ایسے ہیں جو آفر آرڈرز ملنے کے انتظار میں ہیں مگر محکمہ تعلیم کے وزیر ہمیں جھوٹے دلاسے دیکر ٹال مٹول میں مصروف ہیں، مظاہرین نے کہا کہ ہم بے روز گاری کی زندگی گزار رہے ہیں اور اب ذہنی طور پر سخت پریشان ہیں ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ ہمیں آفرآرڈرز جلد سے جلد جاری کیے جائیں۔