خیرپور: خوفناک حادثے میں 40 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

Accident

Accident

خیرپور (جیوڈیسک) ٹھڑی کے قریب پیر منگیو کے مقام پر سوات سے کراچی جانے والی مسافر بس اور ٹرالر میں تصام ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں 40 مسافر موقع جاں بحق ہو گئے۔ جس میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔

جن کو موٹروے پولیس اور ایدھی نے فوری طور پر سول اسپتال سکھر اور خیرپور منتقل کیا۔ حادثے میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ خیرپور اسپتال کے ایم ایس جعفر سومرو کے مطابق 40 لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔ لاشوں کو سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔

زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹرالر کا ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔ تاہم پولیس نے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ جبکہ مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔