ابو ظہبی ٹیسٹ میں آج تیسرے دن کا کھیل ہوگا

New Zealand

New Zealand

ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ابوظہبی ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل ہوگا، نیوزی لینڈ کو فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 351 رنز درکار ہیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 15 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز آج دوبارہ شروع کرے گی، پاکستانی ٹیم نے احمد شہزاد کے بعد یونس خان اور کپتان مصباح الحق کی سنچریوں کی بدولت تین وکٹ پر 566 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔