اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کی کارروائیوں کے باعث ملک میں ایل پی جی 10 روپے کلو سستی ہوگئی، نئی قیمت 110 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی گیس کا گھریلو سیلنڈر 100 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 350 روپے سستا ہوگیا۔
ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھو کھر کے مطابق ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری کے خلاف اوگرا کی جانب سے ایکشن لیے جانے کے باعث مائع گیس کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی نرخوں میں کمی نہی ہو رہی، جس کے خلاف کارروائی شروع کی جاچکی ہے۔