اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، الیانا ڈی کروز

Ilya D. Cruz

Ilya D. Cruz

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے کہا ہے کہ وہ فلموں کے انتخاب کے معاملے میں بہت محتاط رویہ رکھتی ہیں اور اپنے آپ کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں۔

الیانا نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے 16 بھارتی ساؤتھ فلموں میں میں کام کیا جس کے بعد وہ سمجھتی ہیں کہ انھیں اسکرپٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے اس لیے وہ اس معاملے میں بہت محتاط ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اب وہ کوئی بڑا فیصلہ کرنے سے قبل ایک قدم پیچھے ہٹ کر سکون سے سوچتی ہیں۔ الیانا نے بتایا کہ جب اس نے کام شروع کیا تھا تو اس کی عمر 18 برس تھی اور اب وہ 28 برس کی ہوگئی ہے۔

الیانا کی نئی فلم ’’ہیپی اینڈنگ ‘‘ 21 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے جس میں ان کے مقابل سیف علی خان ہیں۔ دوسری طرف اداکار گووندا نے الیانا ڈی کروز کو صحت سے متعلق مفید مشورے دے دیے۔

گووندا نے فلم ’’ ہیپی اینڈنگ ‘‘ میں نہ صرف الیانا ڈی کروز اور پری نیتی چوپڑا جیسی خوبرو ہیروئنوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر رقص کیا اور انجوائے کیا بلکہ انھوں نے اداکارہ الیانا ڈی کروز کو صحت سے متعلق مفید مشورے بھی دیے۔ انھوں نے اداکارہ کو سرخ گوشت کھانے سے منع کر دیا کیونکہ ان کے خیال میں یہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔