کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 7 افراد زخمی

QUETTA

QUETTA

کوئٹہ (جیوڈیسک) کے علاقے ڈبل روڈ پر زور دار بم دھماکا سنا گیا جس کے بعد امدادی ٹٰیمیں جائے وقوعہ کی جانب رواں کردی گئی ہیں۔ ڈبل روڈ پرزور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

جبکہ دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ اس کے نتیجے میں درجنوں دکانیں تباہ اور 7 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بم دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب رواںہ کردی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی دور دور تک آواز سنی گئی۔