پہلی ’’سیلفی‘‘ تصویر 175 برس قبل 1839میں بنائی گئی

Picture

Picture

فلاڈلفیا (جیوڈیسک) آج کل اپنے موبائل فون سے اپنی ہی تصویر ’’سیلفی ‘‘ بنانے کا رواج عام ہے مگر درحقیقت دنیا کی پہلی ’’ سیلفی ‘‘ تصویر آج سے 175 برس قبل بنائی گئی۔

دنیا کی یہ پہلی ’’ سیلفی‘‘ 1839 میں 30 سالہ رابرٹ کارنیلیئس نے بنائی جب اس نے فلاڈلفیا میں اپنے والد کی دکان کے پچھلے حصے میں خود اپنے ہی چہرے کا پورٹریٹ بنایا۔ اس کے لیے رابرٹ نے لینز کیپ کا استعمال کیا‘ لینز کیپ کو پہلے علیحدہ کیا۔

اور پھر دوڑتا ہوا فریم کے درمیان جا بیٹھا‘ 5 منٹ تک یونہی فریم میں بیٹھا رہا اور اس کے بعد اس نے واپس لینز کیپ کو اپنی جگہ لگا دیا۔ امریکا میں مہاجر بن کے آنے والے ڈچ خاندان کا یہ بیٹا کارنیلیئس اس ’’سیلفی ‘‘ تصویر کو بنانے کے بعد پھر اس طرز سے خصوصی پورٹریٹ بنانے والا باقاعدہ طور پر فوٹوگرافر بن گیا۔