لاہور (جیوڈیسک) کبھی کتاب انسان کی بہترین دوست کہلاتی تھی لیکن اب جدت اور ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں بہت کچھ بدل رہا ہے۔ تیزی سے رنگ بدلتی دنیا میں کئی نئی دلچسپیاں اور نئے مشغلے انسان کے ہاتھ آ گئے ہیں۔
ایسے میں نئی نسل نے بھی کتاب سے ناطہ توڑ کر اپنی دلچسپیوں کا رخ کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور جدید موبائل فونز کی جانب موڑ لیا ہے۔ نئی نسل کیلئے تو سارے جہاں کی باتیں جیسے ون کلک پے دھری ہیں۔ جب انٹرنیٹ کے شارٹ کٹ سے کام چل رہا ہے۔
تو لائبریریوں میں جا کر کتابیں کون کھنگالے۔ اساتذہ اب بھی مصر ہیں کہ علم دوستی رکھنی ہے تو کتاب سے دوستی بھی کرنا ہی پڑے گی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ بھلے انٹر نیٹ کی دنیا وسیع ہی سہی لیکن اسکی معلومات عمومی سطح سے بلند نہیں۔