فلم میں مجھے گنجا دیکھنے کیلیے مداح بے چین ہیں، رنویر سنگھ

Ranvir Singh

Ranvir Singh

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ وہ دپیکا پڈوکون کو گنجے اچھے لگتے ہیں۔ رنویر سنگھ نے کہا کہ انھوں نے فلم ’’ باجی راؤ مستانی ‘‘ کے لیے اپنا سر منڈوایا ہے‘ فلم میں ان کی ہیروئن اداکارہ دپیکا پڈوکون ہیں اور انھیں بھی وہ گنجے بے حد اچھے لگے ہیں۔

انھوں نے ان کے ساتھ سر منڈوا کر تصاویر شیئر کیں۔ جس پر انھوں نے پیغام میں دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ وہ عکسبندی کے آغاز کی بے صبری سے منتظر ہیں تاکہ اداکار کا یہ انداز اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔