لاہور (جیوڈیسک) انتہا پسند جنگجو تنظیم داعش کے خلاف اسٹیکرز لگانے اور پمفلٹ بانٹنے پر منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لاہور کی اہم شاہراہوں اور سرحدی علاقوں میں انتہاپسند تنظیم داعش کے اسٹیکرز لگائے گئے اور پمفلٹ بانٹے گئے۔
داعش کے اسٹیکرز پر دولت اسلامیہ عراق اور شام کا پرچم بنا ہوا ہے جس میں کو پاکستان میں خوش آمدید کے الفاط تحریر ہیں۔ ڈی آئی جی لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے اسٹیکرز اور پمفلٹس کی تقسیم کا نوٹس لیا جس پر تھانہ نواب ٹاون میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی کے حکم پر ایس پی صدر ڈویثرن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو اسٹیکرز لگانے والوں کو جلد گرفتار کر کے تفتیش کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں داعش کی وال چاکنگ کی گئی تھی۔