کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ عمران خان ملک کے مظلوم اور حکمرانوں کے ظلم و جبر کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لئے نجات دہندہ بن چکے ہیں تحریک انصاف کا 21نومبر کو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ہونے والا تاریخی عوامی جلسہ عوام سندھ کی سیاست کا رخ موڑ دے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ شیرازی ہائوس میں حیدر آباد ،سکھر ،بدین ،نواب شاہ ،سانگھڑ ،لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے کارکنان و رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا احسان شاہ شیرازی نے رہنمائوں اور کارکنان سے کہاکہ وہ عوام کو حکمرانوں کی کرپشن ،لوٹ مار اور ظلم و جبر اور نا انصافی کے خلاف منظم انداز میں جد و جہد کرکے عوام کو نجات دلا نے کے لئے میدان عمل میں نکل آئیں عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے
تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچا نے کے لئے گھر گھر جائیں احسان شاہ شیرازی نے کارکنان و رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے تاریخی جلسہ عام کو ناکام بنا نے کے لئے پیپلز پارٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے انہوں نے کہاکہ کچھ بھی ہوجائے 21نومبر کو چیئر مین عمران خان پیپلز پارٹی کی حکومت کی کرپشن ،لوٹ مار اور عوام کے ساتھ ظلم و جبر سے پردہ اُٹھا ئیں گے احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ جعلی مینڈٹ کے ذریعے سندھ میں برسر اقتدار پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے تھر میں قحط سالی کا ذمہ درا پیپلز پارٹی اور اسکے وزرا کی کرپشن اور لوٹ مار کو قرار دیا ہے عوام غذائی قلت ،بھو ک و افلاس سے موت کی آغوش میں جارہے ہیں
حکومت سندھ جھوٹ و فریب کے ذریعے اقتدار کا مزہ لوٹنے میں مصروف ہے تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں ملک کی طرح سندھ کے عوام بھی پیپلز پارٹی کو اپنے ووٹ کے ذریعے عبرت کا نشان بنا دینگے چوروں کا ٹولہ بھٹو کے نام پر اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتا۔