دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی کو آئی سی سی کا صدر بنانے کی منظوری دے دی ہے، نجم سیٹھی 15 جون سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
نجم سیٹھی کی تقرری کے حوالے سے سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں اور دنیا بھر کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھر سکتی ہیں۔