فیصل آباد : موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کادورہ چین پاکستان کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔ چین ہونیوالے معاہدے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ دوطرفہ روابط کو بھی فروغ ملے گا اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔
چین کے تعاون سے کوئلے کی مدد سے شروع ہونیوالے منصوبوں توانائی بحران کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے جس سے صنعتی اور کارخارنوں کو سستی بجلی مہیا ہوگی اور پیداواری لاگت کم ہونے سے عالمی منڈی میں پاکستان کی مصنوعات کی مانگ بڑھے گی اور بے روزگاری میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔ خالد جٹ نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین پر اعتراضات اٹھانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں۔
یہ لوگ پاکستان کے دشمن ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں۔ عوام کو سمجھنا چاہئے کہ دھرنوں کی سیاست کر کے چینی صدر کے دورہ پاکستان ملتوی کروایا گیا اور عمران خان اب بھی اسی سازش کا حصہ بن کر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ملکی ایجنٹوں کے بہکاوے میں نہ آئیں اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنیوالوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔