مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) فلسفہ اقبال نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے جو نہ صرف انہیں گمراہی سے بچاتا ہے بلکہ خودی کا ایسا سبق دیتا ہے جو کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ہیڈا ماسٹر سعید احمد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لکھنیکے کے حصہ پرائمری میں منعقدہ اقبال ڈے کے حوالے منعقدہ بچوں کے تقریری مقابلہ میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حاجی محمد اختر، عابد رشید ، ظفر اقبال، شبیر احمد، ندیم احمد ودیگر ٹیچرز نے کہا کہ نوجوان نسل کو فلسفہ اقبال کے حوالے سے آگاہی دینے کی بے حد ضرورت ہے۔