گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری سکول سرہالی خورد ٹیچرز کی کمی کا شکار

Muhammad Imran Salafi

Muhammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری سکول سرہالی خورد ٹیچرز کی کمی کا شکار، بچوں کو تعلیمی مشکلات کا سامنا، اہل علاقہ کی طرف سے ٹیچرز کی کمی کو فوری پورا کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سرہالی خورد کے حصہ پرائمری میں تین سو بچوں کو پڑھانے کیلئے صرف تین ٹیچر موجود ہیں، دو ٹیچرز ریٹائرڈ جبکہ مایک تبادلہ کروا چکا ہے۔

جبکہ گرلز پرائمری سکول میں میں بھی تین سو بچوں کو پڑھانے کیلئے صرف تین ٹیچرز درکار ہیں، جس کی وجہ سے بچوں کو پڑھانے میں اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری تعلیم، ڈی سی او قصور و ای ڈی او ایجوکیشن سے سکول میں ٹیچرز کی کمی کو فوری پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ بچوں کا مستقبل بہتر ہو سکے۔