مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد اور گردوں نواح کے دیہات میں کھلے تیل و پٹرول کی فروخت کا دھندہ عروج پکڑ گیا، جگہ جگہ پر فروخت ہونے والا ناقص اور ملاوٹ شدہ پٹرول گاڑیوں کی تباہی کا سبب بننے لگا۔
انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد شہر اور اس کے نواحی دیہات سرہالی کلاں، سرہالی خورد، وڈانہ، دفتوہ، بھلو، کھارا، ستوکی، لکھنیکے، گرین کوٹ، کتلوہی خورد، کتلوہی کلاں، وڈارہ، وہیگل، پٹھانوالہ، امریک سنگھ، چھٹیانوالہ، بیدیاں، بدر پور، کلیاں ودیگر مقامات پر ملاوٹ شدہ کھلے تیل و پٹرول کی فروخت کا دھندہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے جاری ہے۔
جس کی وجہ سے شہریوں و دیہاتیوں میں استعمال میں رہنے والی موٹر سائیکلیں، ٹریکٹرز چند روز بعد ہی خراب ہو کر ورکشاپ جا پہنچتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کھلے تیل پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔