دیکھنا ہو گا غیر تصدیق شدہ ووٹوں کے نتائج کیا ہونگے، جسٹس ناصر الملک

Justice Nasir ul Mulk

Justice Nasir ul Mulk

اسلام آباد (جیوڈیسک) عام انتخابات میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے معاملے پر چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے ہیں کہ دیکھنا ہوگا کہ نادرا سے تصدیق نہ ہونے والے ووٹوں کے نتائج کیا ہوں گے۔

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر ان مقدمات کو یکجا کر کے سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ۔ ان میں مختلف نوعیت کے کیسز ہیں جن کی کیٹیگریز بنائی جانی ہیں۔

چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو دیکھنا ہوگا کہ نادرا سے تصدیق نہ ہونے والے ووٹوں کے نتائج کیا ہوں گے، کیس کی سماعت دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔