نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، اراکین کا تعلق امریکا، کینیڈا اور ارجنٹائن سے ہے، جبکہ ہالینڈ کے جنرل سربراہی کریں گے، غزہ میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، جسسے روکنے کیلئے عالمی دنیا کی کوششیں بھی ناکام رہیں۔
تاہم اب اقوام متحدہ نے اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو غزہ میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری کی تحقیقات کرے گا، پانچ رکنی کمیٹی کی سربراہی ہالینڈ کے جنرل پیٹرل کیمارٹ کریں گے جبکہ دیگر اراکین کا تعلق امریکا، کینیڈا اور ارجنٹائن سے ہے، بان کی مون کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنا تمام فریقین کی ذمے داری ہے۔