وزیراعظم نواز شریف کی جرمن چانسلر انجلا مرکل سے ملاقات

Angela Merkel And Nawaz Sharif

Angela Merkel And Nawaz Sharif

برلن (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی جرمن چانسلر انجلاا مرکل سے برلن میں ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کو جرمن فوج نے گارڈ آف آنر دیا۔ چانسلر ہاؤس پہنچنے پر جرمن چانسلر انجلا مرکل نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف کو جرمن فوج کے دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے جرمن چانسلر سے پاکستانی وفد کا تعارف کروایا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔