معراج عمرانی کو چار کمسن بچوں سمیت چھ افراد کے ہمراہ قتل کر دیا گیا

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ معراج عمرانی کو چار کمسن بچوں سمیت چھ افراد کے ہمراہ قتل کر دیا گیا ،پانچ زخمی ہوگئے ،ملزمان واردات کے بعد فرار ،ہلاک وزخمی ہونے والوں کا تعلق عمرانی قبائل ایک ہی خاندان سے ہے ،سانحہ پرانی شمنی بتائی جاتی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ معراج عمرانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ڈیرہ مرادجمالی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ جب مٹھڑی کے قریب پہنچے تو نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کے سربراہ ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ معراج عمرانی چار کمسن بچو ں سمیت چھ افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون دو بچیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال سبی میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرئے میں لے لیا تاہم حملہ آورواردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جبکہ سبی سے رضاکار تنظیموں کے رضاکار اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروئیواں میں حصہ لیا۔

ھلاک و زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے ہلاک ہونے والو ں میں یس ڈی او لوکل گورنمنٹ معراج عمرانی،چار کمسن بچوں سمیت اور ایک نوجوان سمیت جاںبحق ہوگئے جبکہ خاتون شمشاد بی بی ، دو بچیوں کے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی شہری بڑی تعداد میں خون کی عطیہ دینے کے لیے ہسپتال پہنچ گئے سول ہسپتال سبی میں زیرے علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ واقع کی بعد مقتولیں کے ورثاء لاشوں کے وصولی کے لیے کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی سے سبی کے لیے روانہ ہوگئے۔تاہم ڈاکٹر اور انتظامیہ ضروری کارعائی کے بعد لاش ورثاء کے حوائے کریں گئے۔