وزیرآباد کی خبریں11/11/2014

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (جی پی آئی) اسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رائو سہیل اختر نے کہا ہے قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ علامہ اقبال نے اپنی تحریرو بیان سے خواب خرگوش میں ڈوبی ملت اسلامہ کو بیدار کیا اور دنیا میں مسلمانوں کو نئی الگ ریاست نصیب ہوئی۔وہ گورنمنٹ ہائی سکول نظام آباد میں علامہ اقبال کے137 ویں یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جسکی صدارت رئیس مدرسہ محمد شاہدافضل نے کی۔اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ رانا امجد،فرمان رضا نقوی،محمد جاوید،محمد اعظم وڑائچ او ر نصر چٹھہ کو ہار اور طالب علموں حافظ وقار احمد محمد مدثر زبیر،توصیف تبسم،علی اسامہ ،محمد عثمان،توصیف احمد اور نعمان بشیر کو میڈل دئے گئے۔انہوں نے کہا گورنمنٹ سکولز میں متوسط طبقہ کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیںگزشتہ چند سالوں میں گورنمنٹ ہائی سکول ھذا کے رزلٹ قابل تعریف ہیں جس میں سکول اساتذہ کی حوصلہ افذائی ہم پر فرض ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ممبر قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ نے کہا ہے متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،خادم پنجاب میاں شہباز شریف کے امدادی پیکج کے تحت دوسرے مرحلہ میں 66 دیہات کے متاثرین سیلاب کو صاف شفاف طریقہ سے ادائیگی جاری ہے۔عمر میرج ہال میں قائم امدادی سنٹر میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شوکت منظور چیمہ،ڈی سی او گوجرانوالہ عظمت محمود ،اسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر،کرنل(ر)وقار انور شیخ،شاہد نواز چٹھہ ایڈووکیٹ،ارشاد احمد چیمہ،ٹی ایم او سمیر انتظار چیمہ،میر ماجد علی سالار،بابو محمد اکرم سنڈل سمیت مسلم لیگی اکابرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا زبانی جمع خرچ کی بجائے مسلم لیگ(ن)کی حکومت عملی طور پر خدمت عوام میں یقین رکھتی ہے۔ اسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر نے بتایا کہ ادائیگی امدادی پیکج2 دنوں میں 1800 سے زائد سیلاب متاثرین میں میرٹ کی بنیاد پر چیکس تقسیم کئے ہیں۔انہوں نے اس امر پر اظہار اطمینان کیا کہ تحصیل بھر میں تمام متعلقہ افسران سیلاب متاثرین کی جانفشانی سے خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ بلال قدرت بٹ نے کہا ہے جماعت اسلامی آج بھی بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کی سزا بھگت رہی ہیں فوج اور حکومت بے حسی کا شکار ہے اس سے واضح ہے کہ انہیں پاکستان سے محبت کرنے والوں سے کوئی سروکار نہیں،21 نومبر سے لاہور مینار پاکستان سے اسلامی اور خوشخال پاکستان کی تحریک کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ویثرن کے مطابق بنانے کیلئے تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے وہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کی صدارت سٹی امیر مرزا غلام مصطفےٰ نے کی جبکہ اس موقع پر زونل امیر ناصر محمود کلیر،صدر الخدمت فاونڈیشن محمد مشتاق بٹ،صابر حسین بٹ،ابوبکر ساجد،عبدالوکیل علوی،وسیم شاہد اولکھ سمیت متعدد ذمہ داران بھی موجود تھے۔ علاوی ازیں انہوں نے منظور آباد،ویروکی ،سوہدرہ،دھونکل کا دورہ کیا اور اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)دو ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے وزیرآباد انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے شعبہ آوٹ ڈور کا رسمی آغاز کر دیا گیا ۔صدر سٹیز ن کونسل ملک محمد شفق نے امراض قلب کے پہلے مریض ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔شعبہ آوٹ ڈور کے آغاز پر شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں کا اظہار تشکر۔گزشتہ کچھ عرصہ سے وزیرآباد انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فنڈز کی کمی کے باعث کام بند تھا جو رکن قومی اسمبلی جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ کی خصوصی دلچسپی اور کوشش کی بدولت وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فنڈز جاری کردیئے جس کے نتیجہ میں ہسپتال امراض قلب کے شعبہ آئوٹ ڈور نے رسمی آغاز کر دیا ہے اور زرائع کے مطابق آئندہ ماہ باقاعدہ افتتاح متوقع ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے راہنمائوں محمد ارشد سلیمی ، ناصر محمود اللہ والے ، اعجاز احمد پارس والے ، نعیم ناگرہ ،میر محمد آصف سمیت دیگراس امر پر اظہار مسرت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے شہزاد اور شمع کو زندہ جلائے جانے کے واقع پر وزیرآباد کی مسیحی کمیونٹی نے قائدین نعیم بھٹی،پادری نوازڈین،پادری اجمل،پا دری سموئیل خورشید،نسیم شوکت،اشفاق سلہوترا،اسحاق بھٹی،صابر گل ،عصمت بھٹی ،پادری جیکب رحمت،پادری ولسن اما نوئیل،پادری انصر سلمان،بابرپہلوان،روفن کھوکھر،سرداراقبال، بوبی بھٹی،اعجاز تا با نی،اسحاق بھٹی،گلفام،نسیم شوکت اوردیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جو کرسچن کالونی نمبر1 سے شروع ہو کر اللہ والا چوک پر اختتام پزیر ہوئی،شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ملزمان کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔ریلی سے 3 گھنٹے تک سیالکوٹ وزیرآباد روڈ بلاک رہا اور ہر طرف ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ریلی کے شرکاء سے پاسٹر عامر علی اور عرفان شیخ سمیت مقررین نے خطاب کرتے ہوئے یوسف گجر سمیت واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا سلسلہ پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا مسیحی اپنے حقوق کے حصول کیلئے آخری حد تک جانے کو بھی تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)موٹرسائیکل تصادم دوسرا زخمی6 روز موت وحیات کی کشمکش کے بعد چل بساجبکہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے، چند روز قبل نظام آباد محلہ سیٹھاں کا رہائشی 40سالہ عبدالرشیداپنی35 سالہ بیوی یاسمین5 سالہ حماداور تین سالہ شیرازاور 40 سالہ عباس ولد یتیم علی کے ہمراہ ڈسکہ سے وزیرآباد آ رہے تھے کہ گھکا میتر کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث ریلوئے پھاٹک کے گیٹ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میںعبدالرشید موقع پر جان بحق ہوگیا تھاجبکہ محمدعباس کو تشویشناک صورتحال کے پیش نظر لاہور ریفر کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روزدم توڑ گیا جبکہ خاتون یاسمین کی حالت ا بھی تک سنبھل نہ سکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)انسپکٹر محمد نواز گجر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اور عبدالحمید ورک نے ایس ایچ اوتھانہ صدر وزیرآباد کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں نبھانی شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) رات کو جی ٹی روڈ پر 125ہنڈا موٹرسائیکل پر سوارنقاب پوش ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل سوار تین دوستوں سے ہزاروں روپے نقدی اورموبائیل فون چھین لیے مزاحمت کرنے پر زدوکوب بھی کیا ۔تفصیلات کے مطابق گلی پتاشیاں والی کے رہائشی تین دوست عبداللہ سی این جی ہوٹل سے کھانا کھا کر رات نو بجے کے قریب واپس گھر آرہے تھے کہ کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب نقاب پوش د د ڈاکوئوں نے اُن کے موٹرسائیکل کے ساتھ اپنا موٹر سائیکل لگا کر زبر دستی گن پوانٹ پر روک لیا اور اسد بٹ ،جنید ، اور افضل عرف پومی سے مجموعی طور پر 20ہزار روپے نقدی اور پانچ عدد موبائیل فون جن کی مالیت25ہزار روپیہ بنتی ہے لوٹ لیے جبکہ مزاحمت کرنے پر تھپڑ بھی مارے۔