کراچی : ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، پولیس

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں کارروائی کرکے سابق ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی کےقتل میں ملوث ملزم عمران زمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او غضنفر کاظمی نے غبن کے کیس میں ماسٹر مائنڈ عمر زمان کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزم نے گرفتاری پر ایس ایچ او کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے دیگر ساتھیوں ریاض اور انور کے ساتھ مل کر غضنفر کاظمی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق سندھ حکومت نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر رکھا تھا جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔