اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین توانائی کے شعبے میں قرضہ نہیں بلکہ سرمایہ کاری کررہا ہے۔
خان صاحب جب چاہتے ہیں کسی کی بھی پگڑی اچھال دیتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے چینی قیادت کی دعوت پر دورہ چین کیا۔ وزیراعظم کے دورہ چین میں تاریخی معاہدے طے پائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سولہ ہزار چارسو میگاواٹ کے منصوبوں پر سرمایہ کرے گا۔ چین کے ساتھ توانائی کے منصوبوں سے پاکستان ترقی کرے گا۔
چین کی سرمایہ کاری سے پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کو بھی فائدہ ہوگا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ خان حاصب جب چاہتے ہیں کسی کی بھی پگڑی اچھال دیتے ہیں۔ وہ اپنے طرز عمل کو تبدیل کریں۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی مسائل کے حل کا واحد فورم ہے۔