دھرنے والے کنٹینر پر کھڑے ہو کر جھوٹ بول رہے ہیں، شہباز شریف

Shehbaz Sharif

Shehbaz Sharif

ملتان (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والے کنٹینر پر کھڑے ہو کر سفید جھوٹ بول رہے ہیں، مثبت مذاکرات کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

ملتان میں سیلاب زدگان میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے ملک کے ساتھ ایسی دشمنی کی ہے جو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔قوم کو گمراہ کیا جاتا رہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والوں میں سولہ ارب روپے تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ ملتان کے سیلاب متاثرین میں ڈیڑھ ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے۔