بلغراد (جیوڈیسک) سربیا میں فٹ بال کی دو مقامی ٹیموں ریڈ سٹار اور پیرٹیزان کے درمیان میچ شروع ہوا۔ ایک مقامی ٹی وی کی سپورٹس نامہ نگار کیتھرین سیرچیکو فیٹچ کو فٹبال گراﺅنڈ میں داخل ہوتے ہی انتظامیہ نے یہ کہہ نکال دیا کہ چونکہ وہ ضرورت سے زیادہ خوش شکل ہے اور اس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی توجہ کھیل کے بجائے اس کی طرف مائل ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں کھیل متاثر ہو گا۔
غیر ملکی اخبار کے مطابق بیچاری حسن کی ماری دوشیزہ کو چار وناچار سربین سپورٹس کلب کی انتظامیہ کا فیصلہ ماننا پڑا اور گراﺅنڈ سے باہر نکل گئی۔ رپورٹ کے مطابق 25 سالہ کیتھرین کا کہنا ہے کہ کسی فٹبال گراﺅنڈ سے اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اسے پہلی مرتبہ نہیں نکالا گیا بلکہ اس کے ساتھ اس نوعیت کے ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔
کئی کھلاڑیوں نے تو براہ راست اس سے یہ شکایت کی ہے کہ میرے فٹبال گراﺅنڈ میں داخل ہونے سے ان کی کھیل کی طرف توجہ کم ہو جاتی ہے۔ کیتھرین کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات کھیل ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی اس کے پیچھے ایک لائن لگ جاتی ہے اور ہر ایک اس سے کھیل کے بارے میں تبصرہ کرانے کی خواہش رکھتا اور بات کرنا چاہتا ہے۔