برصغیر کے مسلمانوں کو اگرچہ انگریزوں کی آمد سے بے پناہ نقصان ہوا۔مقصود احمد

Lahore

Lahore

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہجہاں اسلام جتنا شعوری تھا وہاں کے مسلمان اتنے ہی بہتر مسلمان بن کر ابھرے۔برصغیر کے مسلمانوں کو اگرچہ انگریزوں کی آمد سے بے پناہ نقصان ہوا۔ پورا برصغیر ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔

ان کی معیشت اور معاشرت تہہ وبالا ہو گئی۔ اقتدار ان کے ہاتھ سے نکل گیا اور وہ بیک وقت انگریزوں اورہندوئوں کے خطرات سے دوچار ہوگئے لیکن مغرب کے طوفان نے برصغیر میں اکبراور علامہ اقبال کی شاعری پیدا کی مولانا مودودی کے علم کلام کی تخلیق کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام تشریف لائے اور انھیں آزمائش سے گزرنا پڑا۔ انبیاء اور مرسلین کے پیروکار بھی آزمائش سے گذرے۔

آزمائش کی وجہ سے ہی ابوبکر کو صدیق اکبر،عمر کو عمرفاروق،حضرت عثمان بن عفان کو عثمان غنی ،حضرت علی کو علی مرتضیٰ اور حضرت بلال کو سیدنابلال آزمائش کی وجہ سے بنے۔ عام تاریخ میں بھی عظمت کا تاج انہی لوگوں کے سرپہ رکھاجاتا ہے جو آزمائش سے دوچار ہوتے ہیں، کش مکش سے گذرتے ہیں اور ایک نتیجہ پیدا کرکے دکھاتے ہیں۔