خیرپور ٹریفک حادثہ: جاں بحق 39 افراد کی میتیں سوات روانہ

Khairpur

Khairpur

رسالپور (جیوڈیسک) خیرپور حادثے میں جاں بحق افراد میں سے 39 میتیں،رسالپور ائر بیس سے سوات روانہ کردی گئی ہیں، 7 میتوں کو رسالپور ائربیس پر رکھا گیا ہے جنہیں کچھ دیر بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

سکھر ائرپورٹ سے 46 میتیں سی 130 طیارے میں رسالپور ائربیس نوشہرہ پہنچائی گئیں۔ ائربیس پر لواحقین شام سے ہی میتیں وصول کرنے کے لئے موجود تھے۔ 46 میں سے 39 کا تعلق سوات جبکہ 3 کا بٹگرام، 2 کا مانسہرہ، ایک کا مالاکنڈ جبکہ ایک کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔

سوات کے رہائشی 39 افراد کی میتیں خوازہ خیلہ کے لئے ایمبولینسوں میں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ دیگر 7 میتوں کو رسالپور بیس پر کچھ دیر بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔