کراچی آپریشن کے اچھے نتائج آئے ہیں، وزیراعظم نوازشریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

برلن (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور جرائم اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے۔ چین سے ہونے والے معاہدوں کا بڑا حصہ کراچی میں لگے گا جبکہ گرین لائن منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔

منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایات دے دی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برلن میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج آئے ہیں اور جرائم اور ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کا مسئلہ حل ہوجائے تو سرمایہ کار ملک میں آنے کو تیار ہیں۔