تحریک انصاف کا سونامی آج ننکانہ صاحب سے ٹکرائے گا

PTI

PTI

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے قائد کا نیا میدان ہے ننکانہ صاحب جہاں آج وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ گورو نانک ہائی سکول کے گراؤنڈ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

مرکزی قیادت کے لیے تیار کیا گیا اسٹیج 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا ہے۔ مقامی قیادت کے لیے الگ اسٹیج ہو گا۔ جلسہ گاہ کے لیے 5 گیٹ بنائے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے رضا کار بھی فرائض انجام دیں گے۔ جلسہ سہ پہر تین بجے شروع ہو گا۔