لاہور (جیوڈیسک) وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم آخری سیلاب متاثرہ کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ضلع نارووال کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کے موقع پر کہی۔صوبائی وزیر نے نارووال کے جمنیزیم ہال میں قائم کا ؤنٹرکا بھی معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے تحصیل شکرگڑھ کا بھی دورہ کیا۔