لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری، خورشید محمود قصوری، شنیلا روت اور ندیم ہارون کی قیادت میں وفد سانحہ کوٹ راھاکشن میں زندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے شمع اور شہزاد کے لواحقین سے اظہار افسوس کے لئے ان کے گاؤں کلارکہ آباد گیا جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور تعاون کا یقین دلایاکہ تحریک انصاف قانونی مدد فراہم کرے گی۔
سات دنوں کے اندر صاف اور شفاف انکوائری کروا کر واقعہ کی رپورٹ قوم کے سامنے لائی جائے، صرف مسیحی جوڑے کو نہیں جلایا گیا بلکہ پاکستانیت کو مسخ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر عالیہ حمزہ ملک، رخسانہ نوید، اشرف مائیکل، یوسف مسیح بھی موجود تھے۔