لاہور (جیوڈیسک) گیس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی پالیسی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے مزید 1 کروڑ 97 لاکھ 3 ہزار کے 45 سرکاری اور گھریلو نادہندگان کے گیس کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
لاہور ریجن, 1 اسلام آباد 12، راولپنڈی ریجن 16، گوجرانوالہ 2،گجرات 1، سیالکوٹ 2، کامونکی 1، ہنگو 1،لالہ موسیٰ 1،ملتان 1 ، میانوالی 1، ننکانہ صاحب 1، پشاور 2،حسن ابدال 1 اور شیخوپورہ کے 2 کنکشن منقطع کئے گئے۔