سرگودھا (جیوڈیسک) مینار پاکستان گرائونڈ میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام سیاست کارخ متعین کریگا، انعام الحق امیرجماعت اسلامی پی پی 34 حاجی جاوید اقبال چیمہ، جنرل سیکرٹری میاں انعام الحق قیصر ودیگر نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مینار پاکستان پر ہونیوالا اجتماع عام ملکی سیاست کارخ متعین کریگا۔
اجتماع عام سے تحریک پاکستان کانئے سرے سے آغاز کرینگے اور پاکستان کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانیکی جدوجہد کا آغاز کرینگے۔ سراج الحق اس موقع پر عوامی ایجنڈے کا اعلان کرینگے۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کے کردار کو سب طبقات نے سراہا ہے۔ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھریگی۔ جماعت اسلامی ہی وہ قوت ہے جس کی قیادت عوامی مسائل کا حل قرآن وسنت کی روشنی میں نکال سکتی ہے۔