رقص کی ماہر 11سالہ لڑکی

Dance

Dance

نیویارک (جیوڈیسک) جیسے فن کسی کی میراث نہیں اسی طرح مہارت حاصل کر نے کیلئے بھی عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ ٹیلر ہٹالا نامی اس نو عمر لڑکی نے رقص کی مہارت کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ ٹیلر اتنی سی عمر می اپنے انسٹرکٹر کے ساتھ ایسے ڈانس کر رہی ہے کہ اس کی صلاحیتیں دیکھ کر بڑے سے بڑے ماہرڈانسرز بھی شرما جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ جوڑے کئی گانوں پر ایک ساتھ ڈانس کا مظاہرہ کر چکی ہے اور ان دنوں انٹرنیٹ پر بے حد مقبول ہے۔