امریکا نے تبت کو چین کا حصہ تسلیم کرلیا

Obama Shi Peng Jin

Obama Shi Peng Jin

بیجنگ (جیوڈیسک) امریکا نے تبت کو چین کا حصہ تسلیم کر لیا ہے اور چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ بیجنگ میں امریکی صدربارک اوباما نے چینی صدر شی جن پینگ کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کے دوران کہا۔

کہ امریکا اور چین نے فوجی تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ صدر اوباما کا کہناہے کہ تبت کو چین کا حصہ تسلیم کرتے ہیں۔ امریکی صدر اوباما نے کہا کہ ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

دہشت گردی اور داعش کے خلاف چین کے اقدامات کو سراہتےہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ د ینے پر اتفاق ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ تبت کو چین کا حصہ تسلیم کرتے ہیں۔ ہانگ کانگ کے معاملے پر مذاکرات کے حامی ہیں۔