عمر کوٹ : غذائی قلت کے باعث ایک اور بچہ جاں بحق

Killed

Killed

تھرپارکر (جیوڈیسک) خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے ہونے والی ہلاکتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ غذائی قلت کے باعث ایک اور بچہ عمر کوٹ کے سرکاری اسپتال میں انتقال کرگیا۔

خشک سالی سے متاثرہ تھرپارکر میں ابھی تک صورتحال معمول پر نہیں آسکی ہے۔ غذائی قلت سے بچوں کی اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عمر کوٹ کے سرکاری اسپتال کے ذرائع کے مطابق تھر پار کرچھاچھرو کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والا غذائی قلت کا شکار 2 سالہ بچہ آج انتقال کرگیا۔

ماہ رواں کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دس ماہ کے دوران غذائی قلت اور اس سے متعلقہ بیماریوں کے باعث پانچ سال اور اس سے زیادہ عمر کے 410 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔