خیرپور حادثہ:11 جاں بحق افراد کی میتیں کراچی پہنچادی گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ روز خیر پور بس حادثے میں جاں بحق ہو نے والے کراچی کے 11 رہائشی افراد کی میتیں پہنچادی گئی ہیں۔ حادثے میں جاں بحق 11 افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے پہنچائی گئی ہیں۔

جہاں اپنے پیارروں کی لاشیں وصول کر نے کیلئے لواحقین موجود ہیں۔ میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔ حادثے میں جاں بحق ہو نے والے افراد کا تعلق اتحاد ٹاون، پرانی سبزی منڈی، بنارس کالونی اور دیگر علاقوں سے ہے۔