آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈرز کی ماہانہ کانفرنس جاری ہے۔ کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورت حال پرغور کیا جارہا ہے۔

خصوصاً جاری آپریشن ضرب عضب پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مجوزہ دورہ امریکا پر بھی کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔