سابق امریکی صدر جارج بش نے اپنے والد پر کتاب لکھ ڈالی

Jorge Bush

Jorge Bush

ٹیکساس (جیوڈیسک) اپنی کتاب فورٹی ون اے پورٹریٹ آف مائی فادر کی تقریب رونمائی کے موقع پر ڈبلیو بش نے کہا کہ وہ اپنے والد ایچ بش کے دور حکومت کے بارے میں امریکی عوام کو بتانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کتاب لکھنے کا تصور تاریخ دان ڈیوڈ میکلو کی بیٹی نے انہیں دیا۔ انہوں نے کہا امریکی عوام اپنے اکتالیسویں صدر کے دور کا از سر نو جائزہ لینا چاہتے تھے اور وہ اس عمل کا حصہ بننا چاہتے تھے۔ کتاب میں انہوں نے اپنے خاندان کی نجی باتیں بھی بیان کی ہیں۔